چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام جاری کردیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عوام کے نام پیغام جاری کردیا

نظامِ عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیز ترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ نظام عدل اور بالخصوص سپریم کورٹ میں تیزترین انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے ، گذشتہ 5ماہ میں دائر 7633نئے کیسز کے مقابلے میں 11779 کیسز کا فیصلہ کیا

ان کا کہنا کہ اگر کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص رشوت طلب کرے تو فوراً مجھے اطلاع دیں ، رشوت اور سفارش سے متعلق میں عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں
چیف جسٹس نے کہاکہ نئے ججوں کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئیگی ، آپ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں دائر ہے تو فیصلہ بہت جلد میرٹ کی بنیاد پر ہوجائے گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں نہ صرف آپ کا نام خفیہ رکھاجائیگا ، بلکہ شکایت کی فوری سنوائی بھی ہوگی ۔

Scroll to Top