افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے عارضی پتے کا ریکارڈ غائب،کارڈ میں صرف صوبہ اور ضلع کی نشاندہی کی گئی ، کارڈز کے حامل افغان باشندوں کے عارضی ایڈریس کی تفصیلات موجود نہیں ۔
افغا ن مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ ہے ، تاہم افغان سٹیزن کارڈ ز ہولڈر کی معلومات تک نہیں ہیں ، اے سی سی کارڈ میں صرف صوبہ اور ضلع کی نشاندہی کی گئی ہے ، کارڈز کے حامل افغان باشندوں کے عارضی ایڈریس کی تفصیلات موجود نہیں ۔
افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس بھیجنے کی تیاریوں بارے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، افغان کمشنر یٹ نے انکشاف کیا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے عارضی پتے کا ریکارڈ غائب ہے ، کہا اے سی سی کارڈ میں صرف صوبے اور ضلع کی نشاندہی کی گئی ہے ، حساس اداروں کو میپنگ تیز کرنے کی ہدایات کردی گئی ۔
افغان سیٹیزن کارڈ محدود مدت کیلئے جاری کئے گئے تھے ، محدود وقت میں افغان شہریوں کو پاکستان میں قانون طورپر رپنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔
ذرائع افغان کمشنر یٹ نے کہا کہ اے سی سی کارڈز حامل افغان باشندوں کے عارضی ایڈریس کی تفصیلات موجود نہیں ، افغان سیٹیزن کارڈ 18-2017 میں جاری کئے گئے تھے ۔
افغان کمشنریٹ نے کہاکہ حساس اداروں کو اے سی سی کارڈ ہولڈرز کی میپنگ تیز کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں ۔