اسلام آباد: ملک میں سیکورٹی کی کشیدہ صورتحال اور بالخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جاری دہشتگردی پر اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کل جماعتی کانفرنس کی سربراہی کریں۔
ایوزیشن کی جانب سے بلائے جانے والی مذکورہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ تحریک تحفظ پاکستان میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا جس میں وزیراعظم، آرمی چیف سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی اور ملک کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف کی عدم شرکت قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے، وزیر اعظم