عید الفطر پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا آغاز، شیڈول جاری

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے تاکہ عید کے موقع پر سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

عید کی تعطیلات کے دوران یہ اسپیشل ٹرینیں مختلف شہروں کے درمیان چلیں گی۔

شیڈول کے مطابق، پہلی عید اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔ اس کے بعد، دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔

تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی، جبکہ چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد اور سرگودھا چلے گی۔

پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد اور شیخوپورہ روانہ ہو گی۔

اس حوالے سے پاکستان ریلویز نے مزید کہا کہ یہ ٹرینیں عید کے دوران عوامی سہولت کے لیے چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا عید الفطر پر تین چھٹیوں کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا اور 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کا قوی امکان ہے۔ شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد عید کی تعطیلات شروع ہوں گی۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے یہ اقدام عوامی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر سفر کرنے والے افراد کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Scroll to Top