شیر افضل مروت نے اختیار ولی اور نعیم حیدر پنجھوتہ کے درمیان صلح کروا دی

شیر افضل مروت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجھوتہ کے درمیان صلح کروا دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ کشیدگی ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ دنوں ایک مشہور ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں اختیار ولی خان اور نعیم حیدر پنجھوتہ کے درمیان سیاسی و ذاتی معاملات پر شدید بحث ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا۔

اس کشیدگی نے دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں بے چینی پیدا کر دی تھی اور مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان مزید اختلافات کی صورت پیدا ہو گئی تھی۔

تاہم شیر افضل مروت نے اس تنازعے کے حل کے لیے دونوں رہنماؤں کو اپنی قیادت میں بلایا اور اس معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور وکلاء میں تلخ کلامی، نعیم پنجوتھا پر برہم

مروت کی مداخلت کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے معافی مانگی اور اپنی غلط فہمیوں کو دور کیا۔ اس دوران دونوں نے یہ عہد کیا کہ آئندہ اس قسم کی صورتحال سے بچنے کے لیے مکمل ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

شیر افضل مروت نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں سیاسی اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ باہمی احترام کے اصولوں پر چلنا ضروری ہے۔

Scroll to Top