خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔

دیر ، سوات ، شانگلہ ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، چارسدہ ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ ، کرک ، باجوڑ ، کرم اور ملاکنڈ میں بارش ہونے کی توقع ہے ۔

اسلام آباد اور گردونواح میںمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، مری گلیات اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے ۔

وزیرستان میں چند مقاما ت پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ، آزاد کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش متوقع ہے ۔

Scroll to Top