بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام رشن کیا جبکہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہ اہے ، شریف خاندان کا فرزند لند ن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا ،مشیر اطلاعات کے پی۔
بیرسٹر سیف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، جبکہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہا ہے ، ٹیکس چوری کی وجہ سے پاکستان میں ان کا کاروبار بڑھتا جارہاہے ، جبکہ دیگر سرمایہ کار دیوالیہ ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ماضی میں بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے اس لیے یہ اس فن کے ماہر ہے، پاکستان میں ٹیکس چوری اور قومی خزانے کو لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک منتقل کرانا انکا وطیرہ ہے ۔