عیدالفطر پر چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

عیدالفطر پر چلائی جانے والی اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیاہے۔

شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی ، جبکہ دوسری ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے 26 مارچ کو چلے گی ۔

اسی طرح تیسری ٹرین لاہور سے کراچی 27مارچ کو روانہ ہوگی جبکہ چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی براسہ فیصل آباد ، سرگودھا 27 مارچ کو چلے گی ۔

اس کے علاوہ پانچویں اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد شیخوپورہ چلے گی ۔

پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر ز نے تمام ڈی ایس افسران کو عید ٹرین انتظامات بارے ہدایات جاری کردی ہیں ۔

Scroll to Top