خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم افغان طلبہ کے کوائف کی چھان بین شروع، اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا میں زیرتعلیم افغان طلبہ کے کوائف کی چھان بین شروع، اعلامیہ جاری

تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کے کوائف کی چھان بین اورا نہیں اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیاگیا جبکہ تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر افغان طلبہ کا ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات کردی گئی ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق سرکاری سکولز، کالجز میں زیر تعلیم افغان طلبا کا ڈیٹا طلب کیاگیا ہے ، جبکہ افغان طلبہ کو مکمل ڈیٹا معلوم کرنے کیلئے باقاعد ہ فارم بھی جاری کیے گئے ہیں ۔

فارم میں زیر تعلیم طلبہ کی دیگر اہم معلومات بھی فراہم کرنے اور تمام تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر افغان طلبہ کو ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے ، حکومت کے احکامات کی روشنی میں تعلیمی اداروں میں افغان طلبا کا ڈیٹا جمع کرنے پر کام جاری ہے ۔

Scroll to Top