امن و امان کی صورتحال میں حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن ان کی پالیسی غلط ہے، اسد قیصر

امن و امان کی صورتحال میں حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن ان کی پالیسی غلط ہے، اسد قیصر

حکومت پہلے اپنی پالیسی کو ٹھیک کریں، بلوچستان میں دہشتگردی سب کے سامنے ہے، یہ صورتحال اب ہمارے صوبے میں بن رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی سنجیدگی آپ کے سامنے ہیں ، سوالات شروع ہوتے ہی اجلاس ختم کردیاگیا ۔وزرا کی فوج بھرتی کرلی ہے ، جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، بھرتی وزرا سے ایک اسمبلی بھی نہیں چلائی جارہی اس حکومت کو عوام کا مینڈیٹ حاصل نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ قانونی سازی میں ایک قانون بھی عوامی مفاد کیلئے نہیں ، ہمارے مطالبات پورے نہیں ہورہے ، پھر بھی ان کیساتھ ملک کی خاطر بیٹھنے کیلئے تیار ہیں ، بلوچستان کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ دہشتگردی اب ہماری صوبے میں آرہی ہے ، امن وامان کی صورتحال میں ہم آپ کے ساتھ ہیں لیکن ان کی پالیسی غلط ہیں ، اپنی پالیسی کو ٹھیک کریں ۔

Scroll to Top