خیبر پختونخوا میںسکیورٹی خدشات، تعلیمی اداروں و بازاروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

خیبر پختونخوا میںسکیورٹی خدشات، تعلیمی اداروں و بازاروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

بڑھتی دہشتگردی اور سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر صوبے کے تعلیمی اداروں ، بی آر ٹی سٹیشنز اور 45 بازار وں کیلئے اہم ترین فیصلوں کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اہم ترین شخصیات نے بھی اپنی سرگرمیاں محدود کردی ،سکیورٹی خدشات کے باعث مختلف حساس اور حساس ترین اضلاع میں غیر ملکیوں کی داخلے پر بھی پابندی عائد کری ہے،سکیورٹی حالات کے پیش نظر ابتدائی طورپر مختلف بازاروں میں رکشوں کی داخلوں پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات شروع کردیئے گئے ہیں مختلف اہم تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی تجاویز بھی فائنل کردی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ائیرپور ٹ ، ایر بیس ، ریڈ زون میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔

Scroll to Top