پشاور ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نہ نکالنے پر وفاقی حکومت سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے پر دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیاتھا لیکن تاحال لسٹ سے انکا نام نہیں نکالا گیا عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت سے 14 دن میں جواب طلب کر لی۔