پشاور ہائیکورٹ ، عمر ایوب کی 35 دنوں کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد نعیم انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

 عدالت نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 15 اپریل تک انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عمر ایوب کے خلاف ملک بھر میں 100 سے زائد مقدمات درج ہیں اور ان کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی قانونی دفاع کی تیاری کر سکیں۔

 اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ رپورٹ کس سے مانگی جا رہی ہے، جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام متعلقہ فریقین سے جواب طلب کیا جائے، بشمول وفاق اور پنجاب، تاکہ مقدمات کی تفصیلات بروقت حاصل ہو سکیں اور متعلقہ عدالتوں میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ویمن یونیورسٹی کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے وفاق اور دیگر متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Scroll to Top