مردان: سابق ناظم ایوب خان فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق

مردان: ضلع مردان کے علاقے رستم میں سابق ناظم ایوب خان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایوب خان کو ان کی گاڑی میں نہایت قریب سے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ رستم کی حدود ملندری میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے سابق ناظم پر فائرنگ کی۔

ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹائپ ڈی ہسپتال رستم پہنچایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اراضی کے تنازعے کے باعث پیش آیا۔ مقتول کی نماز جنازہ ملندری میں ادا کی گئی۔

مقتول ایوب خان پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکرہ رہنما اورتین مرتبہ یونین کونسل بازار کے ناظم رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویمن یونیورسٹی مردان میں طالبہ کو ہراساں کرنے پر سیکیورٹی افسر معطل

Scroll to Top