کوہاٹ: مسلم آباد کے علاقے میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پہاڑی ٹیلے پر قائم چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد بھی اسلحہ سمیت پولیس کی مدد کے لیے نکل آئے، جس کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور چیک پوسٹ کی حفاظت کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت اور اس کے مقاصد کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: جرگے کی کاوشوں سے پولیس اور وکلاء کے درمیان تنازعہ حل