خیبر: طورخم بارڈر سے برآمد ہونے والا پرانا مارٹر گولہ لنڈی کوتل کے تاتارہ گراؤنڈ کے قریب پولیس بی ڈی ایس اسکواڈ نے مہارت کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مارٹر گولہ برآمد ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے انتہائی مہارت سے ناکارہ بنا دیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔