وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا مقصد ملک میں مزید خونریزی اور افراتفری پھیلانا تھا، مگر سکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری نے ان کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بہادری پر قوم کو فخر ہے۔ 10 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر ہم سکیورٹی فورسز کی محنت اور لگن کو سراہتے ہیں۔
وزیرداخلہ نے سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی اس اہم کامیابی سے ملک کی سلامتی میں مزید بہتری آئے گی۔