کرسٹی کو ونٹری اولمپک کمیٹی کی پہلی خاتون صدر منتخب

کرسٹی کو ونٹری اولمپک کمیٹی کی پہلی خاتون صدر منتخب

کرسٹی کاونٹری بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی دسویں صدر منتخب ہو گئیں۔

41 سال کی کرسٹی کو ونٹری اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی افریقی خاتون اور سب سے کم عمر شخصیت  ہیں۔

کرسٹی کو ونٹری 24جون کو باضابطہ طور پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدارت کاعہدہ سنبھالیں گی۔

کرسٹی کو ونٹری نے یونان کے سمندری کنارے کے تفریحی مقام کوسٹا ناوارینو میں سات امیدواروں کے درمیان مقابلہ جیت کر آئی او سی کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔

جب موجودہ صدر تھامس باخ 12 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد مستعفی ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ

انتخابات جیتنے کے بعد کرسٹی کاونٹری نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی لمحہ ہے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں یہاں کھڑی ہو کر اس شاندار تحریک کو کچھ واپس دے سکوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک بہت بڑا اعزاز نہیں بلکہ یہ میرے لیے آپ میں سے ہر ایک کے لیے عزم کی یاد دہانی بھی ہے کہ میں اس تنظیم کی قیادت بہت فخر کے ساتھ کروں گی۔

آئی او سی کی رکن بننے سے قبل، وہ زمبابوے کے لیے نمایاں ایتھلیٹ تھیں، کاونٹری نے اب تک زمبابوے کے جیتے گئے آٹھ اولمپک تمغوں میں سے سات جیتے ہیں۔

2004 کے ایتھنز اولمپکس میں، انہوں نے تین تمغے جیتے، جن میں 200 میٹر بیک اسٹروک میں گولڈ میڈل شامل تھے اور چار سال بعد انہوں نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

Scroll to Top