پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال، پیدل آمدورفت بحال نہ ہوسکی

پاکستان اور افغانستان مذاکرات کے بعد پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، پیدل آمدورفت بحال نہ ہوسکی۔

طورخم امیگریشن سنٹر میں آئی بی ایم ایس سسٹم اور سکینر پر مرمتی کام جاری ہے، جس کے باعث پیدل آمدورفت روک دی گئی ہے۔

بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ آئی بی ایم ایس سسٹم بحال ہونے کے بعد مسافروں کی پیدل آمدورفت کے لئے بارڈر کھول دیا جائے گا۔

فلیگ میٹنگ میں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان نے جمعے کے روز پیدل آمدورفت کے لئے بارڈر کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو مہاجرین کی جبری بے دخلی سے روک دیا

بارڈر حکام کے مطابق تکنیکی مسائل اور مرمتی کام کی وجہ سے آج بھی بارڈر پر پیدل آمدورفت معطل رہے گی۔

طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں 25 دن معطلی کے بعد گزشتہ روز کو بحال ہوگئی ہیں، پیدل آمدورفت بھی جلد بحال ہو جائے گی۔

Scroll to Top