سوات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

سوات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

سوات کے علاقے فضاگٹ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ پولیس انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پولیس سرچ آپریشن کر رہے تھے چھاپے کے دوران قریب مکان سے نامعلوم افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل نیاز موقع پر جاں بحق جبکہ انسپکٹر امجد اقبال شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق انسپکتر امجد اقبال کی حالت تشویشناک ہے تاہم ان کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے،

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، علاقے کی ناکہ بندی بھی کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کیخلاف بڑی کامیابی، وزیراعظم کا فورسز کو خراج تحسین

پولیس کے اعلیٰ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

Scroll to Top