صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔
صدر مملکت کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی دی گئی۔
ایک تہائی قید کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد اور 60سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔
بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا، ایک تہائی سزا کاٹنےوالے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا، سزاؤں میں کمی کا اطلاق چوری ، ڈکیتی ، اغوا، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گرد کو 24 سال 6 ماہ قید کی سزا سنا دی
سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔