نیوزی لینڈ کیخلاف کم بیک کر کے سیریز بچانے کا مشن

تیسرا ٹی20، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 205 رنز کا دیا گیا ہدف ایک وکٹ پر با آسانی حاصل کرلیا۔

پاکستان کے اوپنر حسن نواز کی تیز ترین سنچری نے نیوزی لیںڈ کے خلاف میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اوپنر حسن نواز نے جارحانہ اننگز کھیل کر 45 گیندوں پر سنچری سکور کی، حسن نواز نے کیریئر کی پہلی سنچری داغی۔

حسن نواز نے پہلے دو ابتدائی میچز میں صفر کے بعد سنچری بنائی، حسن نواز پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لیںڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی20، پاکستان کی نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

نیوزی لینڈ کی جانب سے ما رک چیپ مین سنچری نہ بنا سکے 94 رنز پر آوٹ ہوئے، فن ایلن بغیر کو ئی رنز بنائے شاہین آ فر یدی کی گیند پر پو یلین لوٹ گئے۔

ٹم سیفرٹ19 رنز پر حا رث روف کا شکا ر بنے، ڈیر ل میچل 17 رنز پر شاداب کے ہاتھوں آوٹ ہو ئے، جیمز نیشم 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

میزبان نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

Scroll to Top