سوات کے علاقے فضاگٹ میں سرچ آپریشن کے دوران اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل نیاز محمد کی نمازِ جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں آر پی او ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈی پی او سوات ناصر محمود کے علاوہ کثیر تعداد میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
پولیس دستے نے شہید کی جسدِ خاکی کو سلامی دی اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔
آر پی او ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈی پی او سوات ناصر محمود نے شہید کی تابوت پر پھول بھی رکھے، شہید کے لواحقین سے ملاقات بھی کی۔
شہید پولیس کانسٹیبل نیاز محمد کو پوری سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے تحت آبائی گاؤں اسلام پور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق
سوات کے علاقے فضا گٹ میں پولیس چھاپے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل نیاز محمد موقع پر جاں بحق جبکہ انسپکٹر امجد اقبال زخمی ہوگئے تھے۔