یوم پاکستان، طیاروں کی فلائی پاسٹ ریہرسل نے سماں باندھ دیا

یوم پاکستان، طیاروں کی فلائی پاسٹ ریہرسل نے سماں باندھ دیا

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں85ویں یوم پاکستان پریڈ کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

یوم پاکستان پریڈ میں حصہ لینے والے پاکستان ایئر فورس کے جنگی طیاروں کے فلائی پاسٹ کی ریہرسل اسلام آباد میں جاری ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد کی فضاؤں میں طیاروں کی فلائی پاسٹ ریہرسل نے سماں باندھ دیا، طیاروں کی گھن گرج سے شہری خوب محظوظ ہوئے۔

شہریوں نے سڑکوں پر کھڑے ہو کر طیاروں کی فلائی پاسٹ کا مظاہرہ دیکھا، شہریوں نے فضائیہ کے شاہینوں کی مہارت کی خوب داد دی۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا اعلان

یوم پاکستان پریڈ اس بار محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے ایوان صدر میں منعقد ہو گی، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو فلائی پاسٹ کی قیادت کرینگے۔

فلائی پاسٹ میں ایف 16، جے ایف 17تھنڈر، سی 10، میراج اور پاک فضائیہ کے زیر استعمال دوسرے جنگی طیارے ٹولیوں کی شکل میں حصہ لیں گے۔

Scroll to Top