چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ کا جائزہ اجلاس

خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سپیشل انوسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت ایک اہم جائزہ اجلاس چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخوا اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے اور ان کی مؤثر نگرانی کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر غور کیا گیا۔ اس دوران پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ میں ایس آئی ایف سی کے تحت ایک خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

جو سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے سنگل ونڈو فسیلیٹیشن فراہم کرے گا۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس میں شریک حکام کو ہدایت دی کہ وہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے کر ان کی فزیبلٹی اسٹڈیز تیار کریں تاکہ صوبے کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو سکے۔

اس اجلاس میں ایس آئی ایف سی انویسٹمنٹ ایکسلریشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے تحت مختلف محکموں میں فوکل پرسنز کی نامزدگی اور سرمایہ کاری منصوبوں کے اثرات کی نگرانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں پشاور یونیورسٹی: طلباء خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے نالاں، مستقبل کےلئے فکر مند

ایس آئی ایف سی کے تحت خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، جس سے نہ صرف صوبے کی معیشت میں استحکام آئے گا بلکہ عوام کے لیے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

Scroll to Top