ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں،عمر ایوب

ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں،عمر ایوب

آئین وقانون کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں ، پچھلے 3 دن سے پشاور ہائیکورٹ میں ہوں ، یہاں جتنی بار آنا پڑتا ہے دل کرتاہےادھر ہی خیمہ لگالوں ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ملک میں گورننس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں ، عمران ایوب کا کہنا تھا کہ صنعتیں چل ہی نہیں رہیں ، 20 لاکھ لو گ ملک چھوڑ کر چلے گئے ،حکومت نے متعدد بار انٹرنیٹ پر پابندی لگائی ، کوئی آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں ہے ،پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم نہیں خرید ی گئی ۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر حسن ابدال میں بسکٹ چوری کا مقدمہ درج کیاگیا ، پہلے موٹرسائیکل چوری کے 7 مقدمات درج ہوئے ۔

Scroll to Top