آج سے افغانستان کو پیدل آمد ورفت شروع ہوجائیگی ، تاہم صرف ویزا اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو افغانستان جانے کی اجازت ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق سرحدی گزرگاہ 25 دن بعد گذشتہ روز تجارت کیلئے کھلولی گئی تھی ۔21فروری کو پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئی تھیں ، فائرنگ سے پاکستان اور افغانستان طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچاتھا۔
امیگریشن حکام نے بتایا کہ سرحد بند ہونے کے باعث صرف افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جارہی تھی ، طورخم کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً10ہزار مسافروں کی آمد ورفت ہوتی ہے ۔
ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے طورخم امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچاتھا ، طورخم کے راستے افغانستان کو یومیہ اوسطاً 10ہزار مسافر آمد ورفت کرتے ہیں ۔