وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک وقوم اور امت مسلمہ کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے دعا کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مکمہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی ، امت مسلمہ کی ترقی اور پاکستان کی خوشخالی کیلئے دعائیں کیں ۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولؐ کی زیارت کی ، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے ۔

وزیراعظم نے سعودی حکام سے ملاقات بھی کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی ۔

سعودی عرب دورے کے آغاز میں ریاض کے شاہی محل میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی شریک تھے ۔

Scroll to Top