حکومتی کارکردگی سے پشاور کے وکلاء مایوس، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ، کوئی میگا پروجیکٹ نہ بن سکا، صحت اور تعلیم میں کارکردگی غیر تسلی بخش قرار۔
تفصیلات کے مطابق وکلانے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں کیونکہ بیروزگاری بہت زیادہ ہوگئی ہے ،وکلا نے مزید کہا کہ صوبے کے حالات بہت خراب ہیں ، میگا پراجیکٹس ودیگر دعوے جھوٹے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کا سسٹم اچھا کرلیا ہے ۔پنجاب کے نسبت کے پی کی کوئی خاص پرفارمنس نہیں ہے ۔
عمران ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی کارکردگی میں ایک صحت کارڈ اور دوسرا بی آر ٹی ہے لیکن بی آر ٹی کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل بڑھ گئے ہیں نہ کہ کم ہوئے ہیں ۔صحت کارڈ میں بھی کرپشن کی باتیں سننے میں آرہی ہیں ، اس کیساتھ جڑے جو گورنمنٹ ہسپتال ہیں ان کی اپ گریڈیشن نہیں ہے جس کی وجہ سے حکومتی کارکردگی بالکل زیرو ہے۔