عدالت نے صنم جاوید ، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواست ضمانت پر ان کے وکیل سے آج ہی دلائل طلب کرلیے ۔
درخواست ضمانت پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی ،دوران سماعت صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔
سماعت کے دوران وکیل فیصل ملک نے 8 اپریل تک مزید وقت طلب کرلیا۔وکیل صفائی کا موقف تھا کہ وہ 8اپریل کو دیگر ملزمان کی درخواست پراکٹھے دلائل دینا چاہتے ہیں ۔
پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ وکیل صفائی نے گذشتہ سماعت پر 22اپریل تک وقت مانگا تھا ، پراسیکیو شن اپنے دلائل دے چکی ہے ، اب وکیل صفائی کو مزید وقت نہ دیاجائے ۔جس پر عدالت نے پراسیکیو شن کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے وکیل صفائی سے آج ہی دلائل طلب کرلیے ۔