پاراچنار،زیرتعمیرمکان میں دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

پاراچنار،زیرتعمیرمکان میں دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

پارا چنار ڈنڈرروڈ پر زیر تعمیر مکان میں دستی بم پھٹ گیا ، نتیجے میں تین افراد جاں بحق ایک شہری زخمی

تفصیلات کے مطابق پارا چنار ڈنڈرروڈ پر زیر تعمیر مکان میںبم پھٹ جانے سے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شہری شدید زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں موجود افراد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی ،تلخ کلامی میں کسی ایک کے پاس موجود دستی بم پھٹ گیا، لاشوں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا ، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ، زخمی شخص سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

Scroll to Top