محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کا افسران اورملازمین کا تبادلہ روکنے کا فیصلہ

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے افسران اورملازمین کا تبادلہ روکنے کا فیصلہ کرلیا، بجٹ کی تیاری کے باعث تبادلوں کا فیصلہ منسوخ کیاگیا۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے اپنے 30 افسران اورملازمین کا تبادلہ روکتے ہوئے محکمہ انتظامی امور کو مراسلہ ارسال کردیاہے ۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے آئندہ بجٹ کی تیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 افسران اور ملازمین کے تبادلوں کا فیصلہ منسوخ کیاگیا۔

Scroll to Top