عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام، صوبے میں تمام عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کے لیے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب۔ فی الوقت اس ڈیجیٹل کیٹلاگ میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں۔
حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی باقی تمام خدمات کو بھی اس کیٹلاگ میں شامل کرنے کا فیصلہ۔ تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کے لیے ڈیٹا فراہم کی ہدایت۔
وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اس وقت صرف 29.55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں، مراسلہ وزیر اعلی کے گڈ گورننس پالیسی کے تحت عوام کی سہولت کے لئے باقی ماندہ تمام خدمات کو بھی ڈیجیٹائز کرنے کی ضرورت ہے، تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کے لئے اپنے متعلقہ عوامی خدمات کا ڈیٹا فراہم کریں ۔
مراسلہ یہ ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ تمام صوبائی محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی عوامی خدمات کا ایک سنٹرلائزڈ بینک کے طور پر کام کرے گا، اس ڈیجیٹل پبلک سروس کیٹلاگ سے شہریوں کو مختلف عوامی خدمات کے حصول میں آسانی ہوگی۔
مراسلہ شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولیات گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے، ڈیجیٹائزیشن کے بغیر سرکاری خدمات کی فراہمی کا عمل پیچیدہ رہتا ہے، عوامی خدمات کی فراہمی کے موجودہ طریقہ سے تاخیر، عدم فعالیت اور عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔
مراسلہ ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ عوامی سہولت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کا ایک براہِ راست ذریعہ ہے، ڈیجیٹل کیٹلاگ خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے کارکردگی، عوامی سہولت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا۔
مراسلہ کیٹلاگ کو اگلے مرحلے میں”دستک پلیٹ فارم” کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔