خیبر پختونخوا میں سیاسی اور قانونی معاملات میں کشیدگی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب

خیبر پختونخوا میں سیاسی اور قانونی معاملات میں کشیدگی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب

خیبر پختونخوا میں سیاسی اور قانونی معاملات میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے، عاطف خان کے اینٹی کرپشن کیس کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب کرلیاگیا ۔

قاضی انور ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر نوروز خان سے استعفیٰ طلب کیا جارہاہے ، نورز خان نے کیس میں غیر مناسب دلائل دیئے ، جو عدالتی آرڈر شیٹ میں بھی آگئے ، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے فوری طورپر ان کو ہٹانے کا عندیہ دیا تھا۔

عاطف خان کے کیس میں التوا پر کوئی اعتراض نہیں کیاتھا، لیکن کچھ حلقے اس کیس کو فوری طورپر نمٹا نا چاہتے تھے ، نوروز خان نے دعویٰ کیا کہ اب ان سے زبردستی استعفیٰ مانگا جارہاہے اور حتی کہ ان کے جعلی دستخط سے استعفی تیار کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ معاملہ سیاسی اور قانونی حلقوں میں زیر بحث ہے اور اس کے اثرات خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر پڑسکتے ہیں ۔

Scroll to Top