آئی ایم ایف اپریل سے پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت پر رضامند

آئی ایم ایف اپریل سے پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت پر رضامند

آئی ایم ایف نے بینکوں سے 1257ارب اکٹھا کرنے کی اجازت دیدی ، پراپرٹی ٹیکس کی شرح 2فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اصولی طورپر ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خرید اری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025 سے 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔

تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی ، بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو کم کرنے کیلئے بینکوں سے 1257ارب اکٹھا کرنے کی اجازت بھی دیدی ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ، سٹاف لیول معاہدے پر اتفاق رائے کیلئے حتمی کوششیں جارہی ہے ، عالمی برادری سے 10 ارب دالر فراہمی کے وعدے میں صرف ایک تہائی رقم موصول ہوئی ۔

Scroll to Top