اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرکے وزیراعلیٰ پنجاب سینیٹ کی توہین کررہی ہیں ، سینیٹ کی توہین پر چیئرمین سینیٹ مریم نواز کیخلاف کارروائی کریں
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینیٹ کی کارروائی کریں ۔
انہوں نے کہاکہ بے گناہ اعجاز چوہدری کیلئے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر پر وزیراعلیٰ پنجاب تین ماہ سے عمل درآمد نہ کرکے سینیٹ کی توہین کررہی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ تھرتھر کانپنے کے بجائے سینیٹ کی توہین پر وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرکے کارروائی کریں ، تین ماہ سے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونا پی پی اور ن لیگ کی ملی بھگت ثابت کرتا ہے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دونوں جماعتیں عوام اور تاریخ میں چھبیسویں ترمیم کرنیوالے جمہوریت کش ٹولے کے طورپر یاد رکھی جائیں گی ۔