سوات: بحرین کے گاؤں آئین میں آتشزدگی، 11 مکانات جل کر خاکستر

سوات: تحصیل بحرین کے گاؤں آئین میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 11 مکانات مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی، جبکہ مقامی افراد بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے میں مصروف رہے۔ تاہم، آگ کی شدت کے باعث چھتیں اور قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

آگ کی شدت اس قدر ذیادہ ہے کہ ریسکیو اہلکار وں کی جانب سے دو گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے باوجود تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق علاقے میں فائر بریگیڈ اور دیگر وسائل کی کمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔

Scroll to Top