سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔