پشاور(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی اے کے ساتھ مل کر کارخانوں میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔
صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت انتظامی افسران اور پی ڈی اے حکام نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
اس دوران کارخانو کی بارہ مارکیٹوں کے سامنے موجود غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے گرایا گیا، جبکہ ریلوے لائن کے اطراف سے بھی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے بتایا کہ ان تجاوزات کے باعث سڑک اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی۔ اسی لیے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی اے نے مشترکہ آپریشن کر کے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔