رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران پشاور میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دے دیا ہے۔
اس پلان کے تحت سٹی ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے تاکہ ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے سٹی ٹریفک پولیس کے ایف ایم ریڈیو 88.6 اور یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اس پلان کے تحت چار ایس پیز، بارہ ڈی ایس پیز اور ایک ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، چون چپس رائیڈرز مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کریں گے، جبکہ اٹھارہ فورک لفٹرز نو پارکنگ ایریاز میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔