ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت میں منشیات کے عادی شخص نے معمولی تکرار پر اپنے ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا
۔ پولیس کے مطابق، دستی بم کے دھماکے میں متاثر ہونے والے تمام افراد منشیات کے عادی تھے۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت سید جواد کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین کے مطابق، حملے میں ملوث ملزم شباب نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔