نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگار چھیننے پر آگئے، عظمیٰ بخاری

نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگار چھیننے پر آگئے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی خیبرپختونخوا کی حکومت پر کڑی تنقید، کہتی ہیں خیبرپختونخوا حکومت نے مرکز بحالی پروجیکٹ کے 182ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ستھرا پنجاب منصوبے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دی ہیں، پنجاب کے درجنوں نئے منصوبوں میں ابتک لاکھوں نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازعوام کی خدمت میں مصروف ہیں، جبکہ مخالفین عوام کے منہ سے روٹی کا نولہ چھیننے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے محکمہ اطلاعات سے کروڑوں روپے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا بریگیڈ کو دیئے جاتے ہیں، یہ سوشل میڈیا بریگیڈ دن رات پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری اشتہار میں وزیراعلیٰ کی تصویر لگانے پر سیکرٹری انفارمیشن عہدے سے فارغ

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری وسائل اور پیسہ احتجاج،جلسے اور مارچ پر خرچ کرنےکیلئے ہر وقت دستیاب ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کےلئے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ گنڈاپور وفاق سے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ برابر وصول کرتے ہیں، کے پی میں بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں، تعلیمی ادارے کے ملازمین الگ سے احتجاج کرتے ہیں۔

Scroll to Top