وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گںدا پور نے یوم پاکستان پر وطن عزیز کے قیام کیلئے اسلاف کی جدوجہد ،قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے متحد ہونا قومی فریضہ ہے، یوم پاکستان کا تقاضا ہے ہر ایک مملکت خداداد کی بقا وسلامتی ،استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست بنانےکیلئے ذاتی و سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر کام کی ضرورت ہے، ایمانداری سے اپنے اسلاف کی امانت کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے حصے کا کردار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تکمیل کشمیر کے بغیر ممکن نہیں، چودھری انوار الحق
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے مزید کہا ہے کہ اپنےاسلاف کے نقش قدم پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کو انصاف و قانون کی بالادستی پر مبنی عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے۔