امریکا نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری میں مدد پر انعام رقم ختم کردی

امریکا نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری میں مدد پر انعام رقم ختم کردی

افغانستان کی طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے سراج الدین حقانی کی گرفتاری کے حوالے سے معلومات پر مقرر ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم کی پیشکش واپس لے لی ہے

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سراج الدین حقانی کی معلومات فراہم کرنے پر مقرر ایک کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم ختم کردی تاہم امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سراج الدین حقانی پر مقرر انعامی رقم سے متعلق خبروں پر ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کی ویب سائٹ میں سراج الدین حقانی سےمتعلق انعامی رقم بدستور موجود ہے، ایف بی آئی کا ماننا ہے کہ سراج الدین حقانی افغانستان میں امریکا اور اتحادی فورسز پر سرحد پر حملوں میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ پاکستان اور افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، تحمل سے کام لینا ہوگا ،مولانا فضل الرحمان

طالبان کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہی امریکی وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا، طالبان اور امریکی وفد کے درمیان کابل میں اہم ملاقات میں امریکی خصوصی ایلچی برائے مغوی افراد ایڈم بوہلر اور زلمے خلیل زاد شامل تھے، اس وفد نے اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سراج الدین حقانی کو خصوصی طور پر عالمی دہشت گرد نامزد کیا اور ان کے بارے میں معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالرکے انعام کی پیشکش کی ہوئی ہے۔

Scroll to Top