وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، پاک فوج

وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، پاک فوج

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قو م کو یوم پاکستان کی 85 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23مارچ 1940 ایک ایسا دن جب ہمارے اجتماعی عزم کو واضح سمت ملی ، ہمارا وطن جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہمیشہ مقدس سرحدوں کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں ، پاکستان امن کا پیا مبر ہے اور ہم اسے ہرحال میں محفوظ رکھیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہاگیا کہ قوم جمہوریت کے جھنڈے تلے ترقی کی منازل طے کررہی ہے ، پاکستان اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے ، شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے پرعزم ہے ۔

Scroll to Top