پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے ہم ملک کو ترقی یافتہ بنائینگے ، وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے ، ہم وطن کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
صدر مملکت نے کہاکہ ہمیں لاکھوں قربانیاں دیکر حاصل کی گئی آزادی کی حفاظت کرنی ہے اور عہد کرتے ہیں کہ مادر وطن کے تحفظ اور آزادی ی حفاطت کیلئے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
صدر ملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے ،پاکستان کو بہت سے جیو پولیٹیکل مسائل کا سامنا ہے ، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ، نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو کامیاب نہیں ہونگے دینگے ، ہم اپنے نوجوانوں کو تعلیم ، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی سے آشنا کرینگے ۔
صدر زرداری نے کہاکہ ہماری خارجی پالیسی امن واستحکام پر مبنی ہے ، ہم اپنے ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری سے مضبوط تعلق رکھنے کے خواہشمند ہیں ۔
صدر پاکستان نے غزہ کے نہتے مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کیساتھ بھی اظہار یکجہتی کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں نسل کشی روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔