باہمی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا، محسن نقوی

باہمی اختلافات بھلا کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا، محسن نقوی

دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جدوجہد جاری ہے ، مکمل خاتمے تک جاری رہے گی ، آئیے آج روشن مستقبل کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں ۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن ہمیں ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں اور جہدوجہد کی یاد دلاتا ہے ، یوم پاکستان ناصرف خوشی کا موقع ہے بلکہ مستقبل بارے ہمارے ذمہ داریوں کی یاد دہانی بھی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 23 مارچ ہمیں اتحاد ، قربانی اور عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے ، یوم پاکستان پر سب کو قومی یکجہتی اور بھائی چارے کا عہد کرنا چاہیے اور پاکستان کی خاطر ایک ہونا چاہی ، باہمی اختلاف بھلا کر وطن عزیز کے مفادات کو مقدم رکھ کر ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ قومی سلامتی ، ترقی اور استحکام کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ، دہشتگرد ی او ر انتشار پھیلانیوالوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ۔

Scroll to Top