رمضان کا آخری عشرہ ، زائرین کی سہولت کیلئے حرمین ٹرین کی تعداد بڑھا دی گئی

رمضان کا آخری عشرہ ، زائرین کی سہولت کیلئے حرمین ٹرین کی تعداد بڑھا دی گئی

سعودی ریلوے نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرمین ٹرین سروس میں اضافہ کرتے ہوئے مدینہ منورہ سے مکہ آمد ورفت کیلئے یومیہ تعداد 130 تک کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 1.6 ملین زائرین کو 3400 ٹرینوں کے ذریعے نقل وحمل کی سہولت فراہم کی جائیگی ۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی ریلوے نے رمضان آپریشن بارے بتایا کہ رمضان کے آخری عشرے میں بڑی تعداد میں زائرین مکہ اور مدینہ منورہ آتے ہیں جس کیلئے بوگیوں اور ٹرینوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیاگیا ہے ۔

دوسری جانب مدینہ اسٹیشن پر زائرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کیلئے اسٹیشن کے دو مزید لاونچ کھول دیئے ہیں جبکہ گیٹس کے تعداد بھی 8 سے بڑھاکر 24کردی گئی ہے ۔

Scroll to Top