تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم پر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں انسٹال رجیم حکومت کے خلاف تمام صوبوں کی جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی ہری پور میں میڈیا ٹاک ہری پور پاکستان کی سیاسی پس منظر پر اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہے عمر ایوب خان ہر پور تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم پر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں انسٹال رجیم حکومت کے خلاف تمام صوبوں کی جماعتیں اکٹھی ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ 23 مارچ کو مینار پاکستان پر قرارداد پاکستان پیش کی گی تھی اس قرارداد میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ایک علیحدہ ملک بنایا جائے جہاں مسلمان اپنی آزادانہ زندگی گزار سکے بدقسمتی سے اسوقت کوئی آذاد نہیں ہے۔ میڈیا آذاد نہیں ہے جو بات کرتا ہے اس کو پیکا ایکٹ کے تحت بند کر دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کے تمام صوبوں میں حالات خراب ہے اس کا ایک ہی حل ہے جو موثر سیاسی قوتیں ہے ان کو مینڈیٹ دیا جائے اور وہ سامنے آئے بانی پی ٹی ائی سے ملنے کی پوری تیاری تھی۔سپیکر کو اجازت کے لیے خط بھی لکھا گیا جس کو منظورنہ کیا گیا جس پر احتجاجاً ہم نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کا جو سیاسی فیصلہ تھا وہ بلکل درست تھا لسٹ سینئر پارلمینٹرین کو دی گی تھی تاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہم اجلاس میں شرکت کر سکے دہشت گردی واقعات کی مذمت کرتے ہیں بارڈر پر خار دار باڑ لگی ہونے کے باوجود آمدروفت سوالیہ نشان ہے ۔