وزیراعلی علی امین گنڈاپور ،ان کے وزراء و مشیران اور ترجمان سب کے سب آئے روز ٹی وی اور سوشل میڈیا پرجھوٹ بول کرعوام کو گمراہ کر رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات ارباب خضرحیات نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور سمیت پوری صوبائی حکومت کو کسی بھی پلیٹ فارم پر مناظرہ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور ،ان کے وزراء و مشیران اور ترجمان سب کے سب آئے روز ٹی وی اور سوشل میڈیا پرجھوٹ بول کرعوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے سیکرٹری لیول سے لیکر ایک معمولی کلرک اور ایس ایچ اوز اور پٹواریوں تک کی قیمتیں مقرر رہے ہیں اور تمام لین دین وزیراعلی ہائوس میں ہوتے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ریٹ نکلتے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا المیہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر مناظرہ میں ثبوت کے ساتھ یہ سب کچھ ثابت نا کر سکا تو ہمیشہ کے لئے سیاست کو خیرباد کہ دونگا ورنہ پھر صوبائ حکومت کو مستعفی ہونا پڑے گا ۔
انہوں نے کہاکہ صوبہ میں جاری دہشت گردی کے ذمہ دار بھی وزیر اعلیٰ اور ان کی حکومت ہے جو کہ کرپشن اور اپنی عیاشیوں میں اس حد تک مصروف ہے کہ نا ہی انہیں صوبے کی فکر ہے اور نہ ہی عوام کے جان و مال کی ان کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ مال بناو اور لنگوٹ کس کر بھاگ جاؤ جس طرح ان سے پہلے ان کی دو حکومتیں کر چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ سے غیر قانونی افغانیوں کو بے دخل کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کرنے سے بھی وزیراعلی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آ گیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین چلے جائے کیونکہ پھر پی ٹی آئ کے جلسوں میں کس کو کرایہ پر لایا جائے گا۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ میں جاری دہشت گردی پر سیاست کر کے اسےوفاقی حکومت اور سکیورٹی ایجنسیوں کی ناکامی قرار دیکر وفاق کو مورد الزام ٹہرا کر عوام کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے ۔
ارباب خضرحیات نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی ہے اور عید کے بعد صوبہ کی تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت ہٹاؤ صوبہ بچاؤ کے یک نکاتی ایجنڈے پر احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی کیونکہ ہم مذید صوبہ کو نااہل ، کرپٹ اور دہشت گرد جماعت کے سپرد چھوڑ کر عوام کی جانوں اور صوبہ کی قسمت سے کھیلنے نہیں دینگے ۔